پنڈدادنخان : محرم الحرام2022 دسویں محرم یوم عاشورہ پنڈدادنخان کا مرکزی جلوس مرکزی
پنڈدادنخان : محرم الحرام2022 دسویں محرم یوم عاشورہ پنڈدادنخان کا مرکزی جلوس مرکزی نائب سالار کی قیادت میں چوک نشان علی زوار نزد شاہ نجف بارگاہ سے دن ڈیڑھ بجے روانہ ہوا اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تنظیمی صدر ملک الطاف حسین کے دفتر کے سامنے پہنچا جہاں پر ماتمی سنگتوں نے پرسہء ماتم دیا بعد ازاں خواجہ عمران کی دوکان واقع چوک محمدیہ سے شبیہ علم مولا غازیؑ عباس برآمد کی گئ اور ماتمی عزاداروں نے مظلوم کربلا امام حسینؑ کے حضور زنجیر زنی کر کے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا اس دوران ماتمیوں کی مرہم پٹی کیلیۓ 1122 کا عملہ مستعد نظر آیا جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کیلۓ مقامی اور ضلع جہلم ریزرو پولیس کی بھاری نفری سمیت اسلام آباد سے رینجر پولیس کے 45 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتےدکھائی دیۓ واضع رہے کہ مقامی واپڈا کا عملہ ایس ڈی او نعمان شہباز اور لائن سپرٹنڈنٹ ملک خالد کے ہمراہ تمام دن ماتمی جلوس کے ہمراہ بلند ترین علم عباسؑ اور تازیہ مبارک امام حسینؑ لٹکتی تاروں سے بحفاظت گذارنے کیلۓ ساتھ ساتھ رہے جبکہ شالیمار چوک میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان بھی امام عالیمقامؑ کے حضور اپنی خدمات سیکیورٹی کی نگرانی کی مد میں سر انجام دیتے رہیے۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی۔پنڈدادن خان



