اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مشین محلہ اور ٹاہلیانوالہ کا دورہ،

انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس روٹس کا دورہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس و مجالس منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ ضلع جہلم میں محرم الحرام کے تمام جلوس روٹس کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کر دیے گئے ہیں، ریسکیو کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے لیے ریسکیورز کی 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جلوس کیلیے 12 ریسکیو پوسٹیں جلوس کے ساتھ مختلف پوائنٹس پر تعینات ہوں گی، 223 ریسکیورز، 40 ریسکیو والنٹیئرز اور 17 ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود ہوں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You