عنوان: کراچی ڈوب گیا اس کے ذمہدار کون کون ھیں ۔۔!!

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: کراچی ڈوب گیا اس کے ذمہدار کون کون ھیں ۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
کراچی شہر کے پچاس فیصد علاقے کنٹونمنٹس اور مختلف وفاقی اداروں کے زیر تسلط ہیں اور بقیہ پچاس فیصد میں تیس فیصد ناجائز قبضہ پر محیط ہیں اور صرف بیس فیصد جائز رہائشی و کاروباری سوسائٹیز ہیں۔۔۔۔ معزز قارئین!! شاہراہ فیصل ایک کونے سے دوسرے کونے تک۔ کارڈز روڈ، ڈی ایچ اے، پورا گلستان جوہر، سعدی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، صدر، کیماڑی، مائی کولاچی، پی آئی ڈی سی، کالا پل، جناح اسپتال، ایف ٹی سی، اے بی سینا لائنز، لائنز ایریا، سمیت دیگر علاقے کنٹونمنٹ کی ملکیت ہیں۔ شہر میں کے پی ٹی، ریلوے، پی آئی اے اور دیگر محکموں کی الگ الگ خود مختیار ریاستیں بھی موجود ہیں۔ کچھ مزید علاقے ہیں وہاں بھی مختلف قوتیں کام کرتی ہیں۔ کوئی ان صاحبان سے بھی پوچھ لے کہ شہر ڈوب گیا ہے۔ شہر کے پچاس فیصد پر آپ کا راج ہے۔ ان نالے اور ندیوں کا بڑا حصہ آپ کے علاقوں سے بھی گزرتا ہے۔جس کو دیکھو ڈنڈا اٹھا کر ایک ہی جانب چل پڑا یے۔ بقول چیف جسٹس صاحبان بار ہا بار کہہ چکے ہیں کہ آپ کا کام کاروبار مارکیٹنگ تعمرات فلیٹس و ہاؤسنگ اسکیم بنوانا نہیں۔ آپ نے پاکستان بھر میں یہی صورت حال قائم رکھی ھوئی ھے اسی سبب سول سوسائٹی اپنے بینادی حقوق سے محروم ھوچکی ھیں۔۔۔۔معزز قارئین!! کراچی کے علاقے کارساز پر پانی نکالنے اور وہاں سیوریج کے نظام کی ذمہ داری کس کی ہے؟ شاہراہ فیصل پر ایک اینٹ بھی لگانی ہو تو کس کی اجازت چاہئے۔ ڈالمیا روڈ پر دھڑا دھڑ تعمیرات کون کررہا ہے؟ ملیر کنٹونمنٹ کہاں سے کہاں تک پھیلا ہوا ہے؟ گلستان جوہر کی تیس لاکھ آبادی سے ٹیکس کون وصول کررہا ہے؟ صدر سے لیکر ٹاور تک ایک ایک دکان سے کون سہولیات دینے کے نام پر رقم کون بٹور رہا ہے؟ ماشاء اللہ میرے قلیق ساتھی صحافی بھی اتنے اعلیٰ درجے کے ہوگئے ہیں کہ کارساز پر پانی ہے اور جن سے پوچھنا چاہئے لیکن پوچھتے ہیں کہ وزیر اعلی کہاں ہیں؟ شاہراہ فیصل ڈوب گئی وزیربلدیات کہاں چلے گئے؟ اور سونے پے سہاگہ وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء بارش کی تباہ کاریوں کے بعد کنٹومینٹس علاقوں کا دورہ کرکے کہتے ہیں سب اچھا ھے۔ سول علاقے اور بلدیات کے ماتحت علاقوں کو دیکھتے نہیں۔ گلستان جوہر کے گھروں میں پانی گھس گیا شہری انتظامیہ کہاں گئی؟ ان علاقوں کے مالکان کو کوئی جانتا بھی ہے؟ کس کو پتہ ھے کہ ڈی ایچ اے کا سربراہ کون ہے۔
صدر، فیصل، ملیر کنٹونمنٹس، پورٹ قاسم اسٹیل ٹاؤن اور مل، کے اربوں روپے کے فنڈز کون دیکھتا ہے؟ جید اور مہان صحافی ان سربراہوں کے نام تک نہیں جانتے۔۔۔۔ کراچی والو!! سندھ حکومت سے سوال ضرور بلضرور کریں مگر ان کے ساتھ ساتھ دیگر پچاس فیصد علاقوں کے اصل ذمہ داروں اور سربراہوں سے بھی پوچھو کہ کہاں ہو؟ پچاس فیصد شہر تو آپ کے زیر انتظام ہے۔ آئین و دستور کے مطابق حق حاصل ھے کہ ہر ایک پاکستانی اپنے حقوق کیلئے سوال کرسکتا ھے۔ پوچھ سکتا ھے کیونکہ ہر ادارہ آئین دستور کے ماتحت ھے۔ اگر سول ادارے جواب دہ ہیں تو کنٹومنٹس بھی جواب دہ ھیں کیونکہ عام شہری سب کو ٹیکس ادا کرتا ھے۔


