اہم خبریںپاکستان

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی

کوئٹہ: بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جان بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین،11 مرد اور 16 بچے شامل ہیں، اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 47 افراد زخمی ہوئے اور مجموعی طور پر صوبے بھر میں 241 مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بارشوں کے بعد سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You