اہم خبریںجہلم

حکومت پنجاب عوام کو سستے نرخوں اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے سبسڈی دی رہی

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک ابرار، ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری جاوید بوٹا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس۔
اجلاس میں آٹا، گھی، سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک ابرار

ہم اقتدار کے لیے نہیں آئے ، ریاست کو بچانے کا ذمہ لیا ہے۔ ملک ابرار

ہم اس ملک کی بہتری چاہتے ہیں ، اس کے لیے ہمیں تمام تاجر برادری کے ساتھ کی ضرورت ہے، تمام نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہمیں ملک کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ ملک ابرار

2 ماہ کے اندر عوام کو مہنگائی میں واضح فرق نظر آئے گا۔ ملک ابرار

وزیر اعلی پنجاب خود فیلڈ میں آ کر انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ ملک بہتری کیطرف گامزن ہو سکے۔ ملک ابرار

گلی گلی قصبہ قصبہ شہر دیہات میں جا کر اس مہم کی تشہیر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم عوام کی بہتری کرنا چاہتے ہیں،
ہم اللہ کی رضا اور اس کی مخلوق کی خدمت کے لیے نکلے ہیں۔ ملک ابرار

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ملک ابرار

تاجر برادری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔ ملک ابرار

ناجائز منافع خوری کسی صورت بھی برداشت نہیں۔ ملک ابرار

حکومت پنجاب عوام کو سستے نرخوں اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے سبسڈی دی رہی ہے۔ ملک ابرار

اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان

عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹوں کے وزٹ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان

حکومت کی ہدایات پر رات 8 بج کر 30 منٹ پر مارکیٹیں بند ہو جائیں گی، فارمیسی، دودھ دھی اور بیکرز کو استثنی حاصل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر

سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران باقاعدگی سے روزانہ سبزی منڈیوں کے وزٹ کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی، ڈی او انڈسٹریز، تاجر برادری سمیت دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You