کرائمز

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے اغوا کے بعد قتل

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے اغوا کے بعد قتل ہونے والی

امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے مقدمہ کے مرکزی ملزم کے والد کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے جبکہ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ”فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن“(FBI)نے مقتولہ کے زیر استعمال آئی فون دوبارہ عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب کے والد حریت اللہ خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بے بنیاد اور بدنیتی سے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے درخواست گزار پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اگر اس ایف آئی آر پر مکمل اور گیر جانبدار انکوائری کروائی جائے تو اس سے بہت سے شکوک جنم لیں گے جبکہ اس کیس میں پولیس کی تمام تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جس کے بعد درخواست گزار کو حراست میں رکھنا درست نہیں گزشتہ روز درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی دریں اثناگزشتہ تاریخ پر ایف بی آئی کی درخواست پر عدالت نے مقتولہ کے زیر استعمال آئی فون ایف بی آئی ٹیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھاتاہم مقتولہ کے ذاتی فون امریکہ ورجینیا میں قائم لیبارٹری سے فرانزک کروانے کے بعد ایف بی آئی نے گزشتہ روز عدالت میں جمع کروا دیئے جبکہ وجیہہ سواتی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی امریکہ میں دوبارہ کروایا گیاقبل ازیں پولیس اور ایف آئی اے وجیہہ سواتی کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے گزشتہ روز سماعت کے موقع پرایف بی آئی ٹیم نے موبائل فونز ڈیٹا اور ڈی این اے رپورٹ جمع کرانے کیلئے عدالت سے اجازت طلب کر لی وجیہہ سواتی کے موبائل فونز اور ڈی این اے ٹیسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا کیس کی مزیدسماعت کیس کی آئندہ سماعت 29 اپریل کو ہو گی یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔

راولپنڈی : افتخار خٹک

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You