کرائمز

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا بڑا فیصلہ، درخواست گزار تمام 62 ملازمین دوبارہ بحال

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا بڑا فیصلہ، درخواست گزار تمام 62 ملازمین دوبارہ بحال،
نوجوان قانون دان چوھدری مدثر حسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے تمام 62 ملازمین کی جانب سے کیس کی پیروی کی،

اسلام آباد : نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن اسلام آباد میں زیر التواء مقدمہ بعنوان اُسامہ مشتاق بنام سکائی رومز پرائیویٹ لیمیٹڈ کا فیصلہ درخواستکزار ملازمین کے حق میں آگیا۔ ملازمین کی جانب سے نوجوان وکیل چوہدری مُدثر حسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا جسکے مطابق سکائی رومز پرائیویٹ کمپنی جو کے پی آئی اے کی ذیلی کمپنی ہے، نے کرونا کرائسز کی آڑ میں سینکڑوں ملازمین کو سال 2020 سے برطرف کر رکھا تھا۔ ممبر کمیشن نور زمان نے چوہدری مُدثر حسن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے برطرفی غیر قانونی قرار دے دی اور تمام باسٹھ 62درخواستگزار ملازمین کی نوکریاں فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

رپورٹ : افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You