
اگاہی مہم برائے وویمن ایمپاورمنٹ، روڈ سیفٹی،حادثات کی روک تھام اور کمپیوٹر ئزڈEچالان سسٹم
شارق جمال خانDIGٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمداکرم گوندل ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے وویمن ایمپاورمنٹ، روڈ سیفٹی حادثات کی روک تھام اور کمپیوڑئزڈEچالان کے متعلق آگاہی لیکچر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق:
آگاہی لیکچر کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول نمبر 1جہلم میں کیا گیا۔جس میں انچارج ایجوکیشن ونگ محمد شعیب TW اور ان کے ہمراہ نعیم یوسف TA نے طالبات کو وویمن ایمپاورمنٹ ،ٹریفک رولز اور کمپیوڑئزڈEچالان سسٹم کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔
لیکچر کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔طالبات کو فٹ پاتھ کے استعمال،زیبراکراسنگ اور روڈ کراسنگ کے بارے میں بریف کیا گیا۔ سکول آنے اور واپس جانےکے لئے جو طالبات وین کا استعمال کرتی ہیں۔سکول وین کے ڈرائیور کے متعلق کسی بھی شکایت/ھراسمنٹ کی صورت میں طالبات سکول انتظامیہ,ویمن سیفٹی ایپ یا ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سارجنٹ سے فوری رابطہ کریں تاکہ آپ کی شکایت کا ازالہ ہو سکے۔
اس کے علاوہ آگاہی لیکچر میں کمپیوٹرئزڈEچالان کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔DIGٹریفک پنجاب شارق جمال خان اور SSP ٹریفک ہیڈکوارٹر پنجاب سید محمد عباس شاہ کی خصوصی کاوش پر چالان سسٹم کو شفاف اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے کمپیوٹرئزڈEچالان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس دوران ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اس طرح کے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے تاکہ ٹریفک کے متعلق شعور بیدار ہو سکے۔
تمام طالبات اور اساتذہ نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔
رپورٹ : چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



