انٹرنیشنلاہم خبریں

چینی ائیر لائن کا طیارہ گر کر تباہ، 132 افراد سوار تھے

بیجنگ: چینی ائیر لائن کا بوئنگ 737 طیارہ جنوبی چین میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 132 افراد سوار تھے۔

چینی میڈیا کے مطابق اندرونی پرواز چین کے صوبے یننان سے گوانگڈونگ جا رہی تھی، طیارے کا ملبہ جنوبی چین کے پہاڑوں میں مل گیا ہے اور کسی کے بچ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ 29 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک دو منٹ کے اندر 3 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا اور پھر ریڈار سے غائب ہوگیا۔

ریسکیو اہلکار طیارے کے ملبے تک پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You