
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
3 کس منشیات فروش سمیت آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم جہلم پولیس کی حراست میں

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محفوظ ولد نور محمد سکنہ سید حسین سے سامان آتش بازی شرنائیاں3عدد،ماچس بم 400ڈبیاں,جہاز پٹاخے 150عدد, سوتروالےگولے175عدد,پھلجڑی350 عدد،چائینہ ماچس170 عدد،بنٹی بم130 عدد جن.کی کل مالیت 30 ہزار روپے ہے برآمد کر لیےجبکہ دو کس منشیات فروش( 1)شاہزیب عرف پھٹہ ولد خالد محمود سکنہ کرلاں تحصیل دینہ ضلع جہلم سے آئس کرسٹل ٹکڑی نما 1275 گرام ،ہیروین2274گرام اورچرس2427 گرام برآمد (2)وقاص احمد ولد نثار احمد سکنہ پنڈ جاٹہ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 2160 گرام ہیروئین برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نثار احمد عرف کاکا ولد سعید احمد سکنہ کوٹیڑہ تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین سے 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



