
راولپنڈی : تھانہ روات کے علاقے ماڑی جبر روڈ پر ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں
آئے دن سواریوں کے ساتھ بدتمیزی بزرگوں عورتوں کے ساتھ بدتمیزی اور اگر کوسٹر میں جگہ نہ ہو تو سواری کو چھت پر بیٹھنا دروازے کے ساتھ لٹکنے کو کہنا ماڑی جبر روڈ پر کسی اور گاڑی کو نہ چلنے دینا آئے دن کا معمول بن گیا ہے
اگر غلطی سے کوئی اورگاڑی روات سٹاپ یا راستے سے سواری اٹھائے تو اس گاڑی والے کے ساتھ بدتمیزی اور گاڑی والے سے جھگڑا کرنے لگتے ہیں
روات سٹاپ پر کھڑے منشی جو کے ان کے رکھوالے ہیں ان کو منتھلی دے کر ان کے علاوہ کسی اور گاڑی کو سٹاپ پر کھڑا نہیں ہونے دیتے اور نہ ہی سواری بٹھانے دیتے ہیں
ملازم پیشہ لوگ اور عام سواری اس روڈ پر ذلیل ہوکر رہ گئی ہے
گھنٹے گھنٹے تک لوگوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے
راولپنڈی
روات ٹرانسپورٹر کی طرف سے سے میڈیا کو بولا گیا کہ اگر تم نے خبر چلائی تو آپ کا انجام اچھا نہیں ہوگا
رپورٹ: افتخار خٹک سے



