اہم خبریںجہلم

6 کس قمار بازوں سمیت منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم جہلم پولیس

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری

6 کس قمار بازوں سمیت منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم جہلم پولیس کی حراست میں

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حفاظتی بند دریا بحد رقبہ نور پور ریڈ کیا جہاں پر 6 کس قمار باز (1)حسن سردار و سردار علی (2) محمد عامر ولد رجب علی (3)نادر علی ولد ذوالفقار علی (4) محمد قاسم ولد محمد پنوں (5)شایان احمد ولد ابرار احمد (6)غلام اکبر ولد محمد گلزار سکنائے نور پور شریف جہلم کو بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 2500 روپے، 3 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عابد جاوید ولد غلام حسین ساکن کرلاں دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1380 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 10000 روپے برآمد

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم مہران الحق ولد محمد مسکین ساکن سگیال سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سٹی/سول لائن/دینہ/منگلا کینٹ/جلالپور شریف کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 34 کس پتنگ باز/فروش ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 782 پتنگیں معہ 15 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You