اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز

تفصیلات کے مطابق:
امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم، سدھیر احمد مغل ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر جہلم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پولیس لائنز جہلم میں پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کی میراث ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کو روکنا انسانیت کی خدمت ہے.صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہو گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ پولیس لائنز میں پھل دار پودے لگائے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ تھانہ کی سطح پر بھی ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You