اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے رحمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار چوک میں لگائے

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے رحمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار چوک میں لگائے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں رحمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران، انجمن تاجران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعمان حفیظ نے رحمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی باقی خدمات کے علاوہ سب سے نمایاں خدمت یہ ہے کہ رحمت فاؤنڈیشن ڈائلیسز کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا قیام ایک احسن اقدام ہے، دیگر مخیر حضرات کو بھی ایسے کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ عام شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ایک دوسرے کے کام آنا ہی زندگی کا اصل حسن ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You