کراچی میں بڑھتی وارداتوں اور قتل پر عوام کا رد عمل

کراچی میں بڑھتی وارداتوں اور قتل پر عوام کا رد عمل
کراچی کے شہریوں کا کہنا ھے کہ حکومتِ سندھ اور سندھ پولیس کی سپورٹ کے بغیر جرائم کا پھیلاؤ ممکن نہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ھے کہ پکڑے جانے والے مجرموں کا کیس پولیس انتہائی کمزور بناکر عدالتوں میں پیش کردی ہے تاکہ مجرم آزاد ھوسکیں اس کیلئے مجرموں سے بھاری رقمیں پولیس خود رکھتی ھے اور صوبائی وزرا تک بھی پہنچاتی ہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ھے کہ ایک جانب ھم بھاری بھاری ٹیکس ادا کریں اور دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان و مال سے بھی جائیں۔ ان کا کہنا ھے کہ اب ڈاکوؤں کو پکڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کرکے شدید زخمی کردیں تاکہ ڈاکو اور لٹیرے عمر بھرچلنے اور پستول اتھانے کے قابل نہ ہوسکیں۔ سندھ پولیس نے اگر کسی بھی مجرم کو بچانے کی کوشش کی تو وہ تھانے زمین پر رہنے نہیں چاہئیں۔ کراچی کے شہریوں نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے کراچی میں بڑھتی حکومت سندھ کے سائے میں لاقانونیت کا خاتمے کا مطالبہ کیا ھے۔



