عنوان: افغانستان بہانہ تھا پاکستان نشانہ تھا

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: افغانستان بہانہ تھا پاکستان نشانہ تھا۔۔!!
آئی ایس آئی اور جنرل مشرف نے جو امریکی بساط الٹی ہے یہ منصوبہ بیس سال پہلے تیار کیا گیا تھا تب سے لے کر اب تک لوگ طعنے دیتے ہیں کہ مشرف نے غلط کیا وقت کے ساتھ چال چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ آئی ایس آئی کی دماغی صلاحیت اور طاقت کو امریکہ کی سات نسلیں یاد رکھیں گی۔ پہاڑوں کا خوف، آپ امریکہ سے پوچھیں جس نے جنرل سید پرویز مشرف کو انجانے میں دھمکیاں دی تھیں کہ ہم تم کو پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیں گے۔انہی پتھروں میں سر پٹخ پٹخ کر امریکہ بھاگا ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے آئی ایس آئی کو دنیا نمبر ون ایسے ہی مانتی ہے؟؟ پلیٹ میں رکھ کر کچھ نہیں ملتا قربانیاں دینی پڑھتی ہیں۔ اہلِ عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔ *افغانستان بہانہ تھا پاکستان نشانہ تھا*۔ کوئی مانے یا مانے جی ایچ کیو کو فرق نہیں پڑھتا، جنرل سید پرویز مشرف الجھی ہوئی جنگوں کے انتہائی ماہر ہیں۔ امریکہ جنگ ہار گیا کیونکہ اس کی پہلی ملاقات جنرل مشرف اور آخری ملاقات آئی ایس آئی کے چیف جنرل فیض حمید سے ہوئی تھی۔ بائیس کروڑ پاکستانیوں کو بچانے والا مرد مجاہد جس نے سب الزامات اپنے سر پر لے لئے تھے، لیکن آپ اور ہم پر ایک آنچ تک نہ آنے دی۔ شطرنج کے اس کھیل میں جنرل مشرف نے بڑی دجالی طاقتوں کی اینٹ سے اینٹ بجائی ہے۔ لوگوں نے اسے غدار کہا، وطن فروش کہا، ایسے ایسے القابات سے نوازا کہ میں بیان نہیں کرسکتا، بغیر تحقیق کے جس کے منہ جو آیا بس وہ الزام مشرف پر لگاتا گیا۔ آج جتنی زبانیں مشرف کے اوپر چلتی ہیں اس کی صرف ایک وجہ ہے کہ آئی ایس آئی اور جنرل مشرف نے مل کر امریکہ کو ایسے قبرستان میں پہنچا دیا تھا، جہاں شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔ یہ جو الزام لگاتے ہیں وہ شائد واقف نہیں ہیں کہ امریکہ کس طرح پاکستان کو ٹارگٹ کرکے لیبیا شام عراق افغانستان اور فلسطین کی طرح مفلوج اور برباد کرنے والا تھا۔ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو جنرل مشرف نے افغان وار میں جان بوجھ کر دھکیلا امریکہ کو اڈے دے دیئے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ امریکہ نے مشرف اور آئی ایس آئی کو دھمکیاں دی تھی کہ وہ پاکستان کو پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیگا۔ ہم نے امریکہ کی دھمکیوں کو اس کی بیوقوفی سمجھ کر صرف اڈے اس لئے دئیے کہ وہ ہماری خاموشی میں چھپے طوفان سے اور ہماری حکمت عملی سے واقف نہیں تھا۔ اسی لئے اس کے سینیٹر میڈیا پر جا کر امریکی شکست کو پاکستان پر ڈال رہے۔ امریکہ نے ہماری قابلیت کو پس پشت ڈال دیا تھا اور امریکہ اپنی اوقات بھول رہا تھا کہ جس روس کو ہرانے کیلئے وہ کئی دھائیوں سے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا تھا اس کو ہرانے میں پاکستان نے صرف چند سال لگائے اور آج تک روس پاکستان کے سامنے خاموش ہے جانتے ہو کیوں ؟؟ چہرے بدلتے رہیں گے لیکن آئی ایس آئی کی پالیسیاں اور آرمی چیف کا ڈنڈا وہی رہے گا فوجی ڈانڈا۔۔۔!! اگر جنرل مشرف ان کو اڈے نہ دیتا تو اس کو انڈیا اڈے دے دیتا اور آپ یقین کریں کہ ان کا ایک بی باون طیارہ انڈیا سے اڑتا اور پاکستان کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک بم جان بجھ کر پاکستان پر پھینکتا اور ہمارے کئی شہر کے شہر پتھروں کے زمانے میں چلے جانے تھے اور امریکہ کا اس وقت ہم کچھ نہیں بگاڑ سکتے تھے۔ سلطان صلاح الدین والی حکمتِ عملی دشمن کو اپنی مرضی کے میدانوں میں لا کر ہرایا جاتا ہے شکر کرو اے پاکستانیو!! مشرف اور آئی ایس آئی نے امریکہ کی مدد سے امریکہ کو شکست دی ورنہ مشرف پر الزام لگانے والے بھی آج زندہ نہیں بچنے تھے۔ کب کے ختم ہوجاتے کسی امریکی حملے میں۔ جنرل سید مشرف تمہارے مطابق وطن فروش اور غدار ہی صحیح لیکن یہ ایک حقیقت ہے سید جنرل مشرف اور آئی ایس آئی اس جنگ کو اس وقت بیس سال پہلے اپنی ٹیبل پر بیٹھ کر ہی جیت چکے تھے۔ *ہماری خفیہ طاقت کو پتہ تھا یہ جنگ کا نشانہ پاکستان ہے* . مشرف نے پاکستان کو بچانا تھا تاکہ پاکستان مضبوط ہو۔ چاہے اس کی قیمت کچھ بھی ہوتی ہم ادا کرنے کو تیار تھے جنرل سید مشرف کے اوپر الزامات تو بہت چھوٹی چیز ہیں۔ یاد رکھو اپنے خلاف باتیں سن کر ہمت مت ہارو کیونکہ *شور تماشائی کرتے ہیں کھلاڑی نہیں* ۔۔۔۔!! اس وقت کا پاکستان اور آج کا پاکستان فرق بہت زیادہ ہے کیونکہ اس وقت ابھی جے ایف 17 تھنڈر ہم نے بنائے نہیں تھے ۔ ایف 16 وہ تھے جن کو امریکہ آسانی سے جام کردیتا کیونکہ وہ روس کےخلاف پاکستان کو امریکہ سے ملے تھے اور ہمارا ایٹم بم بھی نوزائیدہ بچے کی مانند تھا اور ہماری میزائیل ٹیکنالوجی بھی اتنی جدید نہیں تھی اور ہم امریکی جی پی ایس سسٹم استعمال کرتے تھے۔ اس نے ہمارا مزائیل سسٹم بھی جام کردینا تھا۔ جنرل سید مشرف نے اور آئی ایس آئی نے الله کی مدد سے پاکستانیوں کو امریکہ نامی ڈائین سے بچایا ہے۔ مشرف کے اوپر لگنے والے بے بنیاد الزام کچھ اس طرح ہیں۔ عافیہ صدیقی کو بیچا، حالانکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ نے افغانستان سے اغوا کر کے لے گیا تھا اور چند دین فروشوں نے اسلام آباد والی کرسی کے لالچ میں یہ الزام سید مشرف پر ڈال دیا کہ مشرف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا۔ یہ بات وہ بیٹی عافیہ بھی جانتی ہے جس کو افغانستان کی سر زمین سے سی آئی اے والے اغوا کرکے لے گئے۔ کن کے کہنے پر جنرل سید مشرف پر الزام لگائے گئے وہ سب خود پچھلے دو حکومتی ادوار میں پاکستان کا کباڑا نکال دیا، مہنگائی تو ہوگی کیونکہ شیر اور بھٹو زندہ باد جو انھوں نے بیج بویا آنے والی نسلوں کو اس کا پھل تو ملنا ہے مہنگائی کی صورت میں۔ یہ الزام بھی جنرل سید پرویز مشرف پر لگے کہ انھوں نے پاکستان کے اڈے بیچے زمین بیچی ڈالی، جب شیر دو قدم پیچھے ہٹتا ہے تو جاہل سمجھتے کہ شیر ڈر گیا جبکہ یہ جنرل مشرف کا جھپٹنے کا اسٹائل ہے۔ پاکستان کی زمین کو بیچا یہ بے بنیاد الزامات ہیں امریکہ جو پاکستان کو ایٹم بم سمیت ختم کرنے آیا تھا ایک انچ زمین بھی ہلا نہیں سکا پاکستان کی، جبکہ ہمارے نیوکلیئر پروگرام کی جاسوسی پر امریکہ نے ہر سال پچیس ارب ڈالر ضائع کئے، لاتعداد ایجنٹ مروائے اور ایک پٹخا تک نہ ڈھونڈ سکے اور کیا دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہوتے ہوئے جنرل مشرف کی کیا مجال تھی کہ وہ پاکستان کا سودا کرکے زندہ بچ جاتا، کچھ خدا کا خوف کرو جو لوگ جنرل مشرف پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔ لال مسجد کا آپریشن کروایا کیونکہ جنرل مشرف نے امام کعبہ کو کہا کہ آپ لال مسجد کے مولویوں سے مذاکرات کرلیں اگر وہ مان جاتے تو آپریشن نہیں ہوتا، لال مسجد کے اندر دہشتگردوں کو ٹریننگ ملی تھی پاکستانیوں اور پاک فوج پر حملے کی ترغیبیں بتائی جاتی تھی اور وہ مولوی برقع پین کر فرار ہوتا پکڑا گیا جس نے لوگوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کے کندھے ہر رکھ کر گولی چلاوائی، مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی اندر چھپے دہشتگردوں نے کی اور ہمارے ایس ایس جی کے کرنل اور ایک کپتان کو مسجد میں چھپے دہشت گردوں نے گولی مار کر شہید کیا جس کے جواب میں مجبوراً جنرل مشرف کو ایکشن لینا پڑا اور ان دہشتگردوں کو ہلاک کروایا جہنوں نے مسجد کی آڑ لے رکھی تھی۔ پاکستان میں ان پڑھ لوگوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے لوگ آگے جانے کی بجائے نیچے جارہے اگر مولوی کوئی فتوی دے گا تو لوگ اسے قبول کریں گے اور ایک دوسرے پر الزام لگائیں گے لیکن *نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل نہیں کرتے یہ لوگ اگر عمل کرلیں تو دین و دنیا آسان ہوجائے* ۔ اکبر خان بگٹی کو بے قصور مارا یہ الزام بھی بے بنیاد ہے جاؤ بلوچستان اور ان غریب غربا سے پوچھو کون سا ظلم باقی بچا تھا جو نواب اکبر بگٹی اور اس کے چیلوں نے بلوچوں کے ساتھ نہیں کیا۔ جب ظلم حد سے بڑھ جائے تو مصر میں فرعون پر موسیٰ اور پاکستان کے فرعونوں پر ایک عدد جنرل سید مشرف الله تعالیٰ ضرور بھجتا ہے۔ الزامات کے پیچھے وہی ہیں جن کو مشرف نے این آر او دیا تھا اور اس کے چیلے نہیں جانتے کہ انہوں نے سب کچھ لوٹ کر مہنگائی کے طوفان میں چھوڑ کر خود لندن بھاگ گئے سب کچھ لوٹ کر لے گئے۔ مشرف پر اگر الزام لگانا تھا تو یہ لگاتے کہ میں نے ان چوروں کو بچایا، یہ مشرف کی غلطی تھی جو ان حرام خور چوروں کو این آر او دیا تھا۔ جس کی وجہ سے آج آپ مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہو۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر ادارے مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کو خطرہ صرف چند نوسر باز ڈاکو خاندانوں اور ان کی لا دین بے ایمان اولادوں سے ہے۔ خدارا۔۔!! ان کو مت چھوڑنا اگر ملک سلامت چاہتے ہو۔ لوٹا ہوا مال ملے نہ ملے، یہ آئندہ اقتدار میں نہ آئیں اور ان کو ڈھیل ڈیل وغیرہ مت دو یہ لوگ پاکستان کیلئے انڈیا اور اسرائیل سے زیادہ خطرناک ہیں جو ان کو چھوڑنا چاہتے ان کو بھی اڑا دو۔ چاہے وہ جج ہو، جرنیل ہو یا پھر سیاستدان ہو اس کی خاطر اڑا دو۔ جب سے پاکستان بنا یے آئے روز پاک فوج کے جوان شہید ہورہے ہیں۔ کیا ان جوانوں کا خون ان چند ڈاکو خاندانوں سے سستا ہوگیا ہے ؟؟ کس لئے ہمارے فوجی جوان شہید ہو رہے ؟؟ اس لئے کہ پاکستان بچ جائے تو کیا دو خاندانوں نے پاکستان کو برباد کرنے پورا زور نہیں لگادیا، اب ان کی باری ہے ان کو الٹا لٹکا کر پاکستان کو بچانا ہے۔ آج ملک پاکستان میں جتنی دو نمبری، بے ایمانی، رشوت، سود کرپشن چوری مہنگائی، ناانصافی اور بے ایمانی سرکاری محکموں میں بیٹھے افسروں میں ہے اس سب کے موجد یہ دو خاندان ہیں نواز زرداری خاندان ہیں۔ بہرحال سیاست اپنی جگہ ایک گند ہے اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔۔، شیطانوں کو افغانستان سے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کرنے والے طاقتوں کو سلام ہے۔ مجھے اپنے جنرل سید مشرف کو سلام پیش کرنا ہے ایسی چال ماری جس کو سمجھنے میں امریکہ کو بیس سال لگے ہیں اور اس قوم کو سمجھنے میں مزید بیس سال لگیں گے اور جب قوم کو سمجھ آئے گی تب تاریخ میں لکھا جائے گا وقت کی سپر پاور اپنے ساتھ آدھی دنیا لے کر آیا لیکن سیدھا حملہ نہ کرسکا افغانستان کی زمین کو استعمال کرکے منافقت سے پاکستان پر حملہ آور ہوا تو اسلام کے قلعہ میں بیٹھی اسلامی خفیہ طاقت نے شیطانوں کی شطرنج الٹ کر رکھ دی ایسا مارا کہ بھارت، اسرائیل اور نیٹو فورسز سمیت سب دم دبا کر بھاگ گئے، پاکستان سپر پاور ہے جس نے دو دو نام نہاد سپر پاوروں کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی ہے۔۔۔ پاکستان تو آباد رہے لیکن پاکستان کے مخالفین صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے انشاءاللہ۔ پاک آرمی زندہ باد آئی ایس آئی زندہ باد پاکستان پائندہ پائندہ باد۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی



