صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کی نو منتخب

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی، نائب صدر رشید میمن، ٹریزورر وحید راجپر اور جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان شامل تھے جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں خلیل ناصر، فاروق سمیع، لیاقت مغل، اطہر حسین، مونا خان، شازیہ حسن اور نبیل اختر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں جمہوریت کے استحکام و تسلسل اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام میں صحافتی برادری کے کردار و اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ صحافیوں نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران حائل مشکلات سے صدر پاکستان و گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔
صدر پاکستان نے کہا کہ جمہوریت کے قیام میں صحافی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے۔ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے صحافی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔



