اہم خبریںجہلم

جہلم : پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لینے

جہلم : پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سٹیزن پورٹل پر موجود شکایات کا بروقت ازالہ کرے اور پورٹل میں درج شکایات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا کریں۔ انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کے سلسلہ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو چاہیے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کا ازالہ مقررہ مدت میں یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

اور جن محکموں نے سٹیزن پورٹل کو نہیں دیکھا ان کو نوٹس جاری کریں ۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You