اہم خبریںجہلم

انٹر پول کے ذریعے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بارے میں خصوصی لیکچرز برائے پولیس افسران

انٹر پول کے ذریعے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بارے میں خصوصی لیکچرز برائے پولیس افسران ضلع ہذا

تفصیلات کے مطابق:
راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر امروز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی دلچسپی پر پولیس لائنز جہلم میں انٹر پول کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں احسن حبیب امتیاز گل DIG اور برٹش ہائی کمیشن کے وفد نے ضلع جہلم پولیس کے افسران و ملازمان کو انٹر پول کے ذریعے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے کے بارے میں خصوصی لیکچرز دیے۔ اس موقع پر حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا سمیت تفتیشی افسران، محرران و ملازمان اور فرنٹ ڈیسک عملے نے شرکت کی۔ بلا شبہ تفتیشی افسران کی پروفیشنل استعداد کار کو بڑھانے میں یہ ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You