اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی : تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے کے مکروہ

راولپنڈی : تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے کے مکروہ دھندے میں ملوث03 ملزمان گرفتار،

ذہنی معذور بچہ بازیاب، راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین کے اغواء اور ہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیر ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او اطہر اسماعیل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے نیوکٹاریاں سے ذہنی معذور بچہ اغواء ہواتھا، جس کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیا گیا تھا،بچے کی بازیابی کے لیے ایس پی راول کی سرابراہی میں،اے ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ ا ونیوٹاؤن اور پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی کی مددسے ذہنی معذور بچے کو خوشاب سے برآمد کرکے 03ملزمان محمد ارشد اور اسکی اہلیہ فریدہ اور محمد صفدر کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بازیاب کروا لیا گیا، اے ایس پی نیوٹاؤن نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے ذہنی معذور بچہ کو اڑھائی لاکھ روپے میں خریدنے اوربچے سے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے بھیک منگوانے کے انکشافات کیے،ایس پی راول ضیاء الدین احمدکا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی او اطہر اسماعیل کی طرف سے ایس پی راول، ایس ڈی پی اونیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بچوں اور خواتین کے اغواء اور ہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیر ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جاے

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You