انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اور اہلخانہ کے علاوہ سٹاف کے 14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کوئمباطور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You