کرائمز

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو ناکافی شہادتوں اور بوگس ریکوری کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کر دیا ہے

تھانہ ریس کورس پولیس نے گزشتہ سال29نومبر کوسب انسپکٹر نوید احمد کی مدعیت میں نجم الحسن عرف نجی شاہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ9-Cکے تحت مقدمہ نمبر946درج کیا تھاجس میں الزام تھا کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مصریال روڈ پر ناکہ لگا کربدنام زمانہ منشیات فروش نجی شاہ کو اس وقت روک لیا جب وہ موٹر سائیکل پربھاری مقدار میں چرس لے کر جارہا تھا جس کی تلاشی پر 2080گرام گردا نما چرس برآمد ہوئی دوران ٹرائل ملزم کے وکیل نجف الحسن شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کر کے بوگس ریکوری ڈالی جبکہ دوران ٹرائل جھوٹے گواہ پیش کئے گئے عدالت نے ملزم کے وکیل کیدلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کر دیا.

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You