کالم/مضامین

شہیدوں کا لہو برصغیر کی تقسیم کی لکیر کا محافظ ہے ، پاکستان کو ہضم کرنے کابھارتی

شہیدوں کا لہو برصغیر کی تقسیم کی لکیر کا محافظ ہے ، پاکستان کو ہضم کرنے کابھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، آغا حامد موسوی

آر ایس ایس کو عالمی دہشت گردوں تنظیموں میں شامل کیا جائے، افغانستان سے بے دخلی نے بھارتی نیتاؤں کی نیندیں حرام کردی ہیں

شمالی وزیرستان حملو ں میں بھارت ملوث ہے، حکومت اپوزیشن کے ایکدوسرے کو زیر کرنے کی جنگ دشمن کو تقویت بخش رہی ہے

تمام حکومتیں کشکول توڑنے میں ناکام ر ہیں بیرونی طاقتوں کی اقتصادی محتاجی خود مختاری کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، تمام جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے

حضرت فاطمہ زہراؑ کو ایذا پہنچانا نبی کریم ؐ کو اذیت دینے کے مترادف ہے ، نوحوں پر پابندیا ں بنیادی حقوق کی پامالی اور دوقومی نظریے کو باطل ثابت کرناہے

عقائد و نظریات کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے فرقہ واریت بڑھانے والے ہاتھوں کو روکا جائے، قائدملت جعفریہ کاتنظیمی کمیٹی سے خطاب؛ یوم عقیلہ بنی ہاشم منانے کا اعلان

اسلام آباد : سپریم شیعہ علماء بو رڈ کےسرپرست اعلیٰ قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاھیکہ تحریک آزادی کے شہیدوں کا لہو برصغیر کی تقسیم کی لکیر کا محافظ ہے ، ہندوتواکے پجاریوں کا پاکستان کو ہضم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ آر ایس ایس کو عالمی دہشت گردوں تنظیموں میں شامل کرے، افغانستان سے بے دخلی نے بھارتی نیتاؤں کی نیندیں حرام کردی ہیں ، شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسز پر حملو ں میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے ،بھارت پاکستان کی سلامتی کا کھلا دشمن ہے حکومت اپوزیشن کے ایک دوسرے کو زیر کرنے کی جنگ دشمن کو تقویت بخش رہی ہے ، اپوزین سمیت تما م جماعتوں کا اجلاس بلا کرمہنگائی بیروزگاری اندرونی بیرونی سازشوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے ، تمام حکومتیں کشکول توڑنے میں ناکام رہی ہیں بیرونی ظاقتوں کی اقتصادی محتاجی قومی خود مختاری کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، صحاح ستہ کی احادیث گواہ ہیں کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کو ایذا پہنچانا نبی کریم ؐ کو اذیت دینے کے مترادف ہے شہزادی کونین کی مجالس اور نوحوں پر پابندیا ں بنیادی حقوق کی پامالی اور دوقومی نظریے کو باطل ثابت کرناہے ، مسلمہ مکاتب کے عقائد و نظریات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے فرقہ واریت بڑھانے والے ہاتھوں کو روکا جائے ، 5جمادی الاول کو نواسی رسول سیدہ زینب بنت علی ؑ کی ولادت پرنور کے موقع پر یوم عقیلہ بنی ہاشم منائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ارشاد علی نقوی کی زیر سرکردگی میں ٹی این ایف جے کی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان کا قیام آج تک مہا سبھائیوں کو ہضم نہیں ہوا اسی لئے آج تک بھارت کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ،انتہا پسند بھارتی جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کا بیان برصغیر کی تقسیم کرنے سے متعلق بیان ہندوتوا کا عکاس ہے ، اسی بنیاد پر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھاہے گذشتہ روز مسلمانوں سکھوں کے بعد نچلی ذات کے ہندوؤں کا قتل عام بھارت کی انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بدترین مظالم کرکے تحریک آزادی کو ختم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ، بھارت نے اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کرنے والے 600سے سے زائد کسانوں کوہلاک کرکے انسانیت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں جس پر اقوام متحدہ بھی چیخ اٹھا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت آج بھی پاکستان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہااور سی پیک کو مکمل تباہ کرنا چاہتا ہے،، دہشت گردی اور انتشار پھیلا کر دوقومی نظریے کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی سازش کے خلاف پوری قوم اور تمام جماعتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ بعض قوتیں ہمارے عقائد اور عبادات میں مداخلت ملک دشمنوں کوخوش کرنا چاہتی ہیں ہم نے ایسی قوتوں کو پہلے بھی ناکام کیا اور آئندہ بھی ناکام بنائیں گے

تحریر : افتخار خٹک

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You