سوھاوہ پریس کلب کے تمام اراکین کی طرف سے مبارکباد

مبارکباد۔مبارکباد۔مبارکباد۔
سوھاوہ۔معروف صحافی روزنامہ کیپیٹل اسلام کے بیورو چیف سوھاوہ ملک رضا حسین اعوان جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے سے باعزت بری ھو گٸے۔

سوھاوہ پریس کلب کے تمام اراکین کی طرف سے مبارکباد۔
علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سوھاوہ میڈم ریحانہ کوثر مجسٹریٹ دفعہ 30 نے ملک رضا اعوان کی طرف سے داٸر کردہ 249 اے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
ملک رضا اعوان کی طرف سے معروف قانون دان سید سجاعت حسین کاظمی ایڈووکیٹ ھاٸی کورٹ نے کیس کے بوگس ھونے پر ناقابل تردید شواھد کی روشنی میں دلاٸل دٸیے جس پر معزز عدالت نے سید شجاعت حسین کاظمی کے مضبوط دلاٸل کیساتھ اتفاق کرتے ھوٸے ملک رضا اعوان حسین اعوان کو باعزت بری کر دیا۔
ملک رضا اعوان نے مخالفین اور پولیس ملازمین سمیت تمام سازشی لوگوں اور پروپیگنڈہ مقدمہ درج کرانے والوں کیخلاف استغاثہ داٸر کرنے کا اعلان کر دیا۔
میں ایک شریف اور باعزت شہری تھا مجھ پر بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ملک رضا حسین اعوان کا اعلان۔
رپورٹ۔فیصل حسین جنجوعہ تحصیل رپورٹر سوھاوہ



