اہم خبریں
پاکستان نے بھارت کی شارجہ جانیوالی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور: پاکستان نے بھارت کی شارجہ جانیوالی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی، بھارتی طیارے نے سری نگر سے اڑان بھری تھی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پرواز سری نگر سے شارجہ جارہی تھی، ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔ مسافر بردار طیارہ گذشتہ روز لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارتی طیارے نے خصوصی اجازت طلب کی تھی ، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواست پر فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی



