اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے کے لیے تمام سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ہائی وے کے 61، بلڈنگز کے 11،لوکل گورنمنٹ کا 02، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 24، اوقاف کے 01، سمال انڈسٹریز کے 01 ، سمال ڈیم کے 01، سپورٹس کے 1، اثار قدیمہ کے 4 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مجوئی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 106 پروجیکٹس،کمیونٹی ڈولپمنٹ کے 38 اور ایس ڈی جی کے 39 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ایکسن ہائی وے کو ہدایت کی کہ جادہ تا شاندار روڈ کی تعمیر سے پہلے سیوریج سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور جہاں کہیں پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے اس کو فوری مرمت کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

رپورٹ :چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You