وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے”صدقہ آب پراجیکٹ” کے تحت دانی دیرہ تحصیل سوہاوہ

وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے”صدقہ آب پراجیکٹ” کے تحت دانی دیرہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں زیر تعمیر مسجد اور ملحقہ آبادی کے پینے کے پانی کےلیے بور مکمل

تفصیلات کے مطابق اہلیان دانی دیرہ مسجد اور گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھےاہل علاقہ کے رابطہ کرنے پر وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم دینہ برانچ کی ٹیم نے یہاں وزٹ کیا اور منصوبے کا تخمینہ لگایا۔حاجی صفدر علی(کھوکھا) اور ان کے بیٹوں نے منصوبہ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا اور آج 310 فٹ کی گہرائی میں بور مکمل کر لیا گیا ہے جس سے وافر پانی مسجد اور اہلیان علاقہ کے لیے دستیاب ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم انور کسانہ صدر وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ مساجد اور عوام الناس کو صدقہ جاریہ کے لیے پانی مہیاء کرنے کے مزید پراجیکٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد گدڑال تحصیل سوہاوہ،ڈھوک میوڑہ چکوہاتحصیل دینہ،گجر میرہ تحصیل جہلم اور کنڈل تحصیل پنڈ دادنخان میں بھی وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے تعاون سے مساجد، سکولوں اور عوام الناس کے لیے پینے کے پانی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔



