کالم/مضامین

کراچی : ناول تقسیم سے تقسیم تک کی مصنفہ ناہید سلطان مرزا کی پاکستان آرٹس کونسل کراچی

کراچی : ناول تقسیم سے تقسیم تک کی مصنفہ ناہید سلطان مرزا کی پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں ناول کی تقریب رونمائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ناول نگار ناہید سلطان مرزا کی ناول تقسیم سے تقسیم تک کی تقریبِ رونمائی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کے فرائض سابق چیرمین ایف بی ار شبر زیدی نے سرانجام دیئے جبکہ تقریب کی صدارت آرٹس کونسل کے سابق سیکرٹری پروفیسر سحر انصاری نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ناول نگار ناہید سلطان مرزا کی ماہرانہ تحریر لفظوں کے انتخاب اور بیانیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے قارئین کیلئے موجودہ زمانے میں بہترین شاہکار تخلیق کی ہے۔ شرکاء نے مصنفہ کی تعریف میں کہا کہ آج کے دور میں جب انسان معاشرے کے ماحول میں بے پناہ الجھا ھوا ہے وہیں ایک ایسے ناول کی تخلیق جس میں نئی نسل کیلئے جہاں معلومات کا ذخیرہ پنہاں ہیں وہیں تاریخ کے خوبصورت دریچے کھولے گئے ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر عبدالجبار صاحب کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عمائدین شہر اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی : (بیورو چیف: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You