کالم/مضامین

عنوان: جرنلسٹ پینل کا کے یو جے دستور و برنا کے نام کھلا خط

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: جرنلسٹ پینل کا کے یو جے دستور و برنا کے نام کھلا خط

ہم خیال غیر سیاسی غیر جماعتی صرف صحافتی جرنلسٹ پینل کراچی پریس کلب, معزز ممبر نے کراچی پریس کلب کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور و برنا کے نام خط پیش کیا خط کا متن تھا ۔۔۔۔ السلام وعلیکم۔۔۔امید کہ آپ بخیر و عافیت ہونگے۔کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن قریب ہیں یہ کلب اور اسکے معزز ممبرز کیلئے ایک انتہائی اہم مرحلہ اور موقع ہوتا ہے۔ کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صحافیوں کی تنظیمیں یوجیز حصہ لیتی ہیں اس وقت وقت یوجیز کے تین دھڑے موجود ہیں۔یوجیز کے ان تینوں دھڑوں پر سیاسی و مذہبی جماعت ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے لیبل لگے ہوئے ہیں جوکہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے صحافیوں کی جس تنظیم پر جماعت اسلامی کا لیبل لگا ہوا ہے وہ کراچی پریس کلب، کے یو جے دستور اور پی ایف یو جے دستور کے تمام معاملات ادارہ نور حق سے چلاتی ہے۔ ایم کیو ایم کالیبل جن صحافی تنظیموں پر لگا ہوا ہے ان پر بھی الزام ہے کہ وہ کھلے عام یا ڈھکے چھپے ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اورصحافیوں کےتنظیمی معاملات ایم کیو ایم دفتر سے چلاتے ہیں یا چلاتے تھے جوکہ ایک افسوسناک امر ہے اور اسطرح صحافیوں کی یہ تنظمیں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذیلی تنظیمیں بن کر رہ گئی ہیں جنہیں صحافیوں کی نمائندہ تنظیمیں بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ جب یہ لیبل زدہ تنظیمیں یا ان کے حمایت یافتہ جیت کر کراچی پریس کلب کے عہدے سنبھالتے ہیں تو لامحالہ ان پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے لیبل کراچی پریس کلب پر بھی چسپاں ہوجاتے ہیں جس سے کلب ممبرز کے مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ کراچی پریس کلب کے ممبرز جو کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے وابستہ ہیں ان میں سے بھی بیشتر کی یہ خواہش ہےکہ انکی صحافتی تنظیم اورکراچی پریس کلب پر کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا لیبل نہ لگے یہ بات خوش آئند ہے۔ کراچی پریس کلب کے ایسے غیر جانبدار اعتدال پسند ممبرز جو کہ صحافیوں، ان کی تنظیموں اور کراچی پریس کلب کے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں۔ انہیں ہم اہمیت اور ترجیح دیتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی صحافی تنظیم سے ہو لہٰذا وہ کراچی پریس کلب کے اس اہم مرحلے اور موقع پر آگے بڑھیں غیر سیاسی غیر جماعتی صرف صحافتی پینل جرنلسٹ پینل کا ساتھ دیں اور اس سال کو کراچی پریس کلب کیلئے تبدیلی کا سال بنادیں۔ واضح رہےکہ ہم ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ان سے وابستہ صحافیوں کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You