اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان : واپڈا اہلکار دیہاڑیاں لگانے لگے، کھیوڑہ واپڈا آفیس کمپلین کرنے پر واپڈا اہلکار پیسوں

پنڈدادنخان : واپڈا اہلکار دیہاڑیاں لگانے لگے، کھیوڑہ واپڈا آفیس کمپلین کرنے پر واپڈا اہلکار پیسوں کی ڈیمانڈ کرنے لگا،

تحصیل پنڈدادنخان میں محکمہ واپڈا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، واپڈا اہلکار جائز کام کے لیے بھی پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، سعید نامی اہلکار کی مک مکا کرنے کی کال ریکارڈنگ لیک ہوگئی، واپڈا اہلکار کی دیدہ دلیری افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ میں نے پیسوں کی دیمانڈ نہیں کی۔ اہلکار کا موقف

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ واپڈا شکایات آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا، بروز اتوار ماڈرن کالونی کے دکاندار نے واپڈا شکایت آفس جا کر کہا کہ میری دوکان کی بجلی خراب ہے جوکہ سپارک ہورہی ہے، میٹر کی تار ٹھیک کرنے والی ہے تو ڈیوٹی پر موجودسعید نامی اہلکار نے دوکان پر آکر میٹر میں لگی تار کے سکرو کس کر پیسوں کی ڈیمانڈ کر دی۔دوکاندار نے مارکیٹ مالکان کے ساتھ بات کی کہ واپڈا اہلکار پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں جب واپڈا اہلکار سعید سے فون پر بات ہوئی تو واپڈا اہلکار سعید نے کہاکہ بجلی ٹھیک کر دی ہے اب جتنے مناسب سمجھیں پیسے دے دیں جب پوچھا گیا کہ کتنے پیسے دیں تو واپڈا اہلکار نے کہا آپ جتنے مرضی ہیں دے دیں، واپڈا اہلکار کی دیدہ دلیری افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟
یا د رہے کہ تحصیل بھر میں کہیں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن آئے تو واپڈا اہلکار پیسے نہ ملنے پر سارا سارا دن بجلی ٹھیک ہی نہیں کرتے گزشتہ روز بھی دھریالہ جالپ میں سکول اور آبادی کا ٹرانسفارمر جل گیا تھا جس کے باعث سکول کی بچیاں سارا دن گرمی میں رہیں، موبائل ٹرانسفامر ہونے کے باوجود عارضی بجلی نہ بحال کی گئی، وپڈاافسران کی آشیر باد اور مبینہ ملی بھگت سے لائن مین، لائن سپریٹنڈنٹ دیگر نچلے عملے نے اندھیر نگری مچائی ہوئی، ایکسئین اور ایس ڈی او حضرات دفتروں تک محدود ہوتے ہیں جبکہ واپڈا میں موجود کالی بھڑیں اپنے افسران کے نام پر نئے میٹر اور جائز کاموں کے لیے مبینہ رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے اہلکاروں کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالہ سے جب سعید نامی اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے پیسوں کی ڈیمانڈ نہیں کی دکاندار نے خود کہا کہ چائے پانی لے لو۔

پنڈدادنخان : (سلیمان شہباز سے)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You