محترم جملہ گروپس کے یو جے عہدیداران صاحبان

محترم جملہ گروپس کے یو جے عہدیداران صاحبان۔۔۔!!
مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے اور میں تسلیم بھی کرتا ہوں کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ بشمول تمام گروپس موجودہ مہنگائی کے حالات میں بیروزگار متاثرین صحافیوں کیلئے جامع عملی اقدامات کیلئے پلاننگ تیار کرلی ہونگیں کیونکہ بیروزگار متاثرین آپ سب سے الله واحد لاشریک اور حضور کائنات خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ منتخب کردہ دوستوں سے اس نیک کام کی امید لگائے ہوئے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جہاں ہوشرباء مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور روزگار کے مواقع انتہائی مانند پڑتے جارہے ہیں وہیں آپ سمیت ہر صحافی ممبر کی اخلاقی ذمہداری بنتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نکتہ چینی کے بجائے دستِ راحت بنیں۔ الله ہم سب کو نیکی کے امور کیلئے منتخب فرمائے آمین۔ آپ دوستوں کو یاد ہوگا کہ بیروزگار متاثرین صحافی شدید ذہنی کوفت کی بناء پر کتنے ہم سے جدا ہوکر خالقِ حقیقی سے جاملے اور کچھ بیماری سے لڑ رہے ہیں بقیہ گھریلو بجٹ سے پریشان۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومتِ وقت نے صحافیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا اسی لیئے آج بھی میڈیا مالکان اپنی خودسری سے باز نہیں آرہے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم سب کو ایک متحد طاقت بن کر رہنا ہوگا بصورت ہمیں مغلوب و مجبور بناکر رکھ دیں گے۔۔۔۔
جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ



