کراچی : سندھ کے ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر انکی تنخواھوں سے کاٹی گئی گروپ انشورنس

کراچی : سندھ کے ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر انکی تنخواھوں سے کاٹی گئی گروپ انشورنس حاصل کرنے کیلئے سندھ ھائی کورٹ کراچی میں شنوائی
تفصیلات کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنھور کی سربراھی میں مختلف گروپوں کی طرف سے چھ پٹیشنز کو یکجا کرکے سماعت کی، ان گروپوں میں ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن سندھ کی یہ پٹیشن ھے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے محترم محمد اسحاق لاشاری پٹشنر ھیں۔ جسٹس صلاح الدین پنھور نے مقدمہ کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے چلایا اور سیکریٹری فنانس اسٹیٹ لائف انشورنس سے سوالات کئے۔ جسٹس صاحب کا کہنا تھا کہ جن ملازمین کی تنخواھوں سے کٹوتی کرتے ھو تو بعد میں ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کو گروپ انشورنس ملنا چاھئے، آخر اتنی بڑی رقم کہاں جاتی ھے جس پر سیکریٹری فنانس نے کہا کہ یہ رقم گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ھوتی ھے جس پر جج صاحب نے کہا کہ یہ کرپشن ھے۔ آخر جج صاحب نے آرڈر نوٹ لکھواتے ھوئے کہا کہ گروپ انشورنس سرکاری ملازمین کا حق ھے جو ان ھی کا پیسہ ھے جو کہ انہیں ملنا چاھئے، خیبرپختونخوا کی طرز پر گروپ انشورنس کی ادائیگیوں کا طریقہ کار بنائیں اور چیف سیکریٹری خود پیش ھوں۔ آئندہ پیشی سات اکتوبر سنہ دو ہزار اکیس مقرر کی ھے، شنوائی کے دوران عدالت میں ارشاد بروھی چیف آرگنائزر ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن سندھ اور پٹشنر محمد اسحاق لاشاری موجود تھے۔
کراچی : (بیوروچیف: جاوید صدیقی)



