کالم/مضامین

کراچی : پریس کلب الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ۔ دستور گروپ

کراچی : پریس کلب الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ۔ دستور گروپ۔

تفصیلات کے مطابق دستور گروپ نے کراچی پریس کلب کے الیکشن میں بھر پور طریقے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل اور حکمت عملی کیلئے دستور گروپ کے ہم خیالوں کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے دستور گروپ کا اجلاس منگل سات ستمبر کو کراچی پریس کلب میں چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے ایک موجودہ عہدیدار کی جانب سے دستور گروپ کے ہم خیالوں کی ممبر شپ ختم کرنے کے دھمکی آمیز فون کرنے پر تشویش کا اظہار اور مذمت کی گئی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے کامیاب پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب کے ممبرز کو دس سے تیس لاکھ روپے تک آسان قرض دینے کے اعلان کو سراہا گیا اور مطالبہ کیا کہ لاہور پریس کلب کی طرح کراچی پریس کلب کے ممبرز کیلئے بھی پانچ مرلہ فلیٹ اسکیم کا اعلان کیا جائے اور ان اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ دستور گروپ کے اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ حکومت کے سابق وفاقی وزراء اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور شبلی فراز نے کراچی پریس کلب آمد پر ممبرز کیلئے مختلف اعلانات کئے لیکن وہ لولی پوپ ثابت ہوئے جس سے ممبرز میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اجلاس میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے تمام دھڑوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بل کا جائزہ لیں کہ یہ بل آزادیء اظہار رائے کے خلاف ہے یا صحافیوں کا معاشی قتل عام کرنے والے میڈیا مالکان کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ دستور گروپ، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اندر رہتے ہوئے غیر سیاسی و غیر جماعتی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور کام کر رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ جناب ڈاکٹر عبدالجبار صاحب کررہے تھے جبکہ اجلاس کے شرکاء میں عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کراچی : (بیوروچیف: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You