عنوان: وطن کی مٹی گواہ رہنا

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: وطن کی مٹی گواہ رہنا۔۔۔!!
یہ وہ وقت تھا جب میں مڈل کلاس میں پڑھتا تھا اس وقت مرد مومن مرد حق شہید جنرل ضیاءالحق نے مارشل لاء لگایا تھا۔ شہید جنرل ضیاءالحق نے تقریباً گیارہ سال گزارے۔ آپ کے ادوار میں اسلامی طرز زندگی کی طرف گامزن کیا۔ شراب و شباب چوری ڈکیتی زنا و قتل جیسے موذی ذہنی امراض کیلئے پھانسی کے تختے مسلط کیئے گئے وہیں دیگر گناہ اور جرائم پر سرے عام کوڑے بھی برسائے جاتے تھے ہر طرف امن و سکون اور خوشحال کا ماحول تھا جذبہ حب الوطنی کی طرف ترغیب کیلئے بیش بہا ملی نغمے جاری کیئے جاتے ہیں مجھے یاد ھے کہ جس قدر شہید جنرل ضیاءالحق نے اپنے ادوار میں ملی نغموں کی بھرمار رکھی تھی میں نے بھی اپنی نوجوانی کے دور میں سالانہ بنیاد پر ہر قومی تہوار کو بھرپور انداز میں کرتا تھا میں اپنے محسن کو اس موقع پر قطعی فراموش نہیں کرسکتا ھوں اس وقت کے ممبر قومی اسمبلی میجر جنرل ریٹائرڈ بشیر خان قائمخانی اور ایم پی اے عبدالغفار قریشی نے ہمت افزائی اور ہر موقع پر رہنمائی فرمائی اور ہمارے جذبہ حب الوطنی کو ہمیشہ سراہا آج میجر جنرل بشیر صاحب ہم میں نہیں مگر ان کی یادیں اور پیار ساتھ ھے الله میجر جنرل بشیر خان صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ عبدالغفار قریشی شروع میں پی ایم ایل فنگشنل میں رہے پھر پی ایم ایل نون اور پھر پی ایم ایل قاف۔ آپ سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب رحیم کے پی ایس بھی رہے ہیں اور سینیٹر بھی رہے اس وقت آپ پی ایم ایل قاف میں ہیں۔ عبدالغفار قریشی میرے والد سردار حسین صدیقی علیگرین اور کارکن تحریک پاکستان سے بہت زیادہ عقیدت و محبت رکھتے تھے اور ہیں عبدالغفار قریشی والد محترم سے تحریک پاکستان کے کارکنان بلخصوص آپ کی کاوشوں اور مشن کے متعلق سنا کرتے تھے یہ وہ دور تھا جب جنرل ضیاء الحق پاکستان کی ترقی و بقاء و سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے مورل کو بلند کیا اور آپ کے دور میں ہی ہماری عسکری قوتوں نے تیزی دھائی یقینأ سربراہ عظیم ھو تو کام بھی عظیم ھوتے ہیں پھر کیا ھوا کہ شہید جنرل ضیاءالحق کے ادوار میں نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں وطن کی مٹی کو گواہ بنایا کہ اے وطن تیری مٹی گواہ رہنا کہ ھم شہدوں غازیوں سپاہیوں اور افسروں نے قسم کھائی ھے تیرے اک اک زرے کی حفاظت و سلامتی کیلئے۔ میں کبھی بھی اپنی عظیم افواج کے گراں قدر کارناموں کامیاب مشن کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ھوں۔ میں مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ساتھ ایک ایماندار صحافی بھی ہوں جو اپنے ظرف اور ایمان کی حفاظت کرنا جانتا ھوں میں بنا خوف ان مافیائی قوتوں سے نبردآزما رہتا ھوں جو میرے وطن اور میری عظیم پاک افواج کی ہرزہ سرائی کرتے ہیں میں ان سب کو بتادینا چاہتا ھوں کہ وطن عزیز پاکستان کا ہر شہری ہر مخلص انسان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اسی طرح جب 1965 ء میں دشمن کو دھول چٹائی تھی ھم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور تمام کورکمانڈرز تمام ڈویژن بٹالین کمپنی کے سی اوز کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی افواج کے ایک ایک سپاہی کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ حقیقت تو یہ ھے کہ سر زمینِ پاکستان کا اک اک ذرہ پاک و شاد و آباد ھے اور انشاءالله رہیگا۔ ہمارے گمنام سپاہیوں, آئی ایس آئی, ایس ایس جی, آئی بی, مارخور و دیگر پاک افواج کے جوانوں کی ہمت جفاکشی اور کامیاب کاروائیوں پر سلام تمام پاکستان ائر فورس کے جوان, پاک نیوی کے سولجرز, پاکستان رینجرز, کوسٹ گارڈز کے خفیہ تحفظات کو سلام اے پاک وطن تو گواہ رہنا اے وطن کی مٹی تو گواہ رہنا تیری عظمت و وقار کیلئے یہ سب جانثار ہمہ وقت تیار رہتے ہیں وہ ایک نعرہ ۔۔۔۔ نعرہ تکبیر الله اکبر, نعرہ تکبیر الله اکبر جسم و روح کو گرما دیتا ھے اور جذبہ جہاد کیلئے دل بے چین ھوجاتا ھے ۔اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے قلمکار تیری عظمت و شان اور تجھ پر قربان ھونے والوں کو سنہرے حروف سے لکھتے ہیں۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے معلم و مولانا تجھ پر قربان ھونے والوں کی شان قرآن و حدیث سے بیان کرتے ہیں۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے ڈاکٹر زخمیوں کو صحتیابی کیلئے شب و روز علاج میں مصروف رہتے ہیں۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے سنگلز آپریشنرز دشمن کی حرکت سے آگاہ رکھتے ہیں۔اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے انجینئرز تیرے بہادر لڑاکا سپاہیوں کیلئے راستے تیار کرتے ہیں۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے فضا کو چیرتے ھوئے جی ڈی پائلٹ دشمن پر جھپٹتے ہیں پھر نوچتے ہیں پھر برباد کرکے اڑجاتے ہیں گویا جھپٹ کر لپٹنا لپٹ کر جھپٹنا اور جھپٹ کر بکھیردینا۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے سمندر کی تہہ اور سطح پر شارک کی مانند اچھل کر دبوچ لینا اور سمندر کی تہہ میں دشمن کو غرق کردینا۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ تیرے شہید اور غازی تجھ پر مرمٹنے کو بیقرار رہتے ہیں۔ اے وطن کی مٹی گواہ رہنا یہ میں صحافی و کالمکار ڈھونڈ ڈھونڈ کر موتی و سنہرے الفاظ کا ہدیہ تجھے پیش کرتا ھوں اس وعدے پر کہ میں جیئوں تو تیرے لیئے مروں تو تیرے لیئے۔
پاک افواج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ۔۔۔۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی


