اہم خبریںجہلم

جہلم ; کھلی کچہری علاقہ تھانہ منگلا/دینہ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات

جہلم ; کھلی کچہری علاقہ تھانہ منگلا/دینہ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز ثناء میرج ہال نکودر چوک علاقہ تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل سرکل, سب انسپکٹر عامر شاہ SHO تھانہ منگلا کینٹ، سب انسپکٹر یاسر ربانی SHO تھانہ دینہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران حسین انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ، تھانہ جات و چوکی میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین (1)محمد رزاق ساکن منگلا (2)منور حسین ساکن نکودر (3)طارق نواز ساکن چوٹالہ (4)محمد خرم ساکن منگلا (5)شہزاد مسیح ساکن چک عبد الخالق (6)حاجی منظور حسین ساکن منگلا (7)محمد نواز ساکن دینہ (8)غلام رسول ساکن ہڈالی دینہ (9)خالد محمود ساکن پنڈوری منگلا (10)سکینہ بیگم ساکن منگلا (11)رحمت بیگم ساکن قائد اعظم ٹاؤن دینہ وغیرہ نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ منگلا/دینہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ دینہ سرکل سے متعلق شکایات پر محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر دادرسی کے سخت احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ اب ہر جمعہ ضلع ہذا کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You