
جہلم : گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا دورہ کیا اور سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں 22 درخواستیں موصول ہوئی جن میں وراثتی انتقال میں تاخیر اور انتقالات میں غلطیوں کی اصلاح کے لئے 9، درستگی ریکارڈ کی 7، فرد اراضی کی 5 جبکہ ڈومیسائل کی ایک درخواست موصول ہوئی، جن میں سے 17 درخواستوں کو فوری حل کر دیا گیا، دیگر کیسز قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے زیر التواءہیں۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر،سب رجسٹرار کے علاوہ تحصیلدار، قانون گو پٹواری، اراضی ریکارڈ سنٹر اور ڈومیسائل برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم



