اہم خبریںجہلم

جہلم : سپورٹس کمپلیکس جہلم میں سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا افتتاح کر دیا گیا

جہلم : سپورٹس کمپلیکس جہلم میں سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، راجہ ضیاء اشرف ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنر، مسسز اور مسٹر قاضی شہباز صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، محمد طارق تحصیل سپورٹس آفیسر اور مختلف کالج کے پرنسپل و جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ آج کے اس ایونٹ میں سالانہ سپورٹس کلینڈر، بچوں میں سپورٹس کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ سپورٹس کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، اس طرح کےسپورٹس پروگرام نوجوان نسل کو راہ راست پر لانے کے لیے ایک بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے اس کے نوجوان نسل کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے، صحت مند رہنے کے لیے سپورٹس بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں نوجوان سپورٹس آفیسر موجود ہیں جو دن رات محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You