راولپنڈی : پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا معاملہ

راولپنڈی : پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا معاملہ
مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے رات گئے سی پی او محمد احسن یونس کی زیر صدارت سی پی او آفس میں اجلاس
ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او ویمن و ایس ایچ او پیرودھائی اور تفتیشی افسر کی شرکت
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 15 اگست کو پیش آیا جبکہ واقعہ کی رپورٹ 17 اگست کو کی گئی جس پر اسی روز مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے لئے ہسپتال سے رجوع کیا گیا،
ڈاکٹر صاحبہ نے معزز عدالت کی اجازت کے بعد میڈیکل کروائے جانے کا کہا جس پر مورخہ 18 اگست کو معزز عدالت کی اجازت کے بعدمتاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا، میڈیکل کے بعد ڈاکٹر صاحبہ کی رپورٹ کو مثل کا حصہ بنایا گیا ہے،
مقدمہ کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم بنائی گئی ہے جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر ذنیرہ اظفر، ایس پی راول ضیاء الدین احمد، ڈی ایس پی سٹی عصر علی، ایس ایچ او پیر ودھائی، ایس ایچ او ویمن اور تفتیشی افسر شامل ہیں۔
مقدمہ میں متاثرہ لڑکی اور دونوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا،
ملزم شاہ نواز کا پوٹینسی ٹیسٹ کروایا جائے گا جس سے اسلحہ کی برآمدگی کے لئے بھی تفتیش کی جائے گی،
سی پی او نے سپیشل ٹیم کے ممبران کو ہدایت کی کہ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں،
مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق کو ٹھوس شواہد کے ساتھ سامنے لایا جائے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، سی پی او
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی



