اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا گزشتہ روز تحصیل دینہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا گزشتہ روز تحصیل دینہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر، ویکسینیشن سنٹر، رورل ہیلتھ سنٹر اور گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ۔ انہوں نے شہر کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے کا مقصد عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر انکو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ ضلع جہلم کے تمام سرکاری دفاتر باہم کوآرڈینیشن سے کام کر رہے ہیں تاکہ سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس دینہ میں ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایا تکمیل تک پہچایا جائے اور سو فیصد فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اس منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You