
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں کیٹگری B کے اشتہاری مجرمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری B کے اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے۔
مقدمہ نمبر 70/21 مورخہ 2021_02_05 بجرم 408/380 ت پ تھانہ صدر میں مطلوب کیٹگری B کے اشتہاری مجرمان 1-محسن زرار ولد بشیر احمد ساکن محمود آباد جہلم اور 2-ایقان احمد ولد فیاض احمد ساکن محمود آباد جہلم کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
ملزم چاہے جتنے بھی ہوشیار ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



