اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم جہلم ریسکیو1122 سنٹرل سٹیشن پر جشن آزادی

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ
No.MC/JLM (54-21)
‎میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
‎بتاریخ 14 اگست، 2021

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
جہلم ریسکیو1122 سنٹرل سٹیشن پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر سعید احمد

ریسکیو سنٹرل سٹیشن پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور آزادی کیک بھی کاٹا گیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر سعید احمد اور دیگر افسران اور ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی. سبز ہلالی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی گئی. ریسکیو افسران اور سٹاف نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ وطن کی آزادی کے لیے تاریخ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے بھری پڑی ہے قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر غلامی کی زنجیریں توڑیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے ۔اللہ ہمیں وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔

اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ سے پرہیز کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کریں۔

محسن بشیر میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You