کالم/مضامین

عنوان:جشن آزادی اور تجدیدِ عہد

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:جشن آزادی اور تجدیدِ عہد ۔۔۔۔!!

ھم ہر سال چوہ اگست کے دن بڑے انہماک اور جوش و خروش کیساتھ جشن آزادی مناتے ہیں۔ سرکاری و نجی ادارے اس دن بلڈنگوں پر سبز جھنڈیوں اور جھنڈوں کے علاوہ برقی قمقموں سے سجایا جاتا ھے جبکہ تعلیمی و نجی تنظیموں کے تحت سیمینار و دیگر پروگرام بھی مرتب کیئے جاتے ہیں ۔ ھماری عظیم افواج پاکستان بہترین انداز میں اس دن تقریبات منعقد کرتی ہیں جو قابل دید و قابل ستائش ھوتی ھے جن میں مزارِ قائد و مزارِ اقبال پر فورسس کی تبدیلی عوام میں بہت پسند کی جاتی ھے سب سے بڑھ کر وہاگہ باڈر پر ھونے والی تقریب پاکستان تو پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ھوئی ھوتی ھے۔ یقیناً چودہ اگست آزادی کا دن جہاں خوشیوں مسرتوں کا دن ھوتا ھے وہیں یہ دن ہمارا احساس بھی بیدار کرتا ھے کہ وطن عزیز پاکستان لاکھوں سچے ایماندار مخلص جانثارِ وطن کے لہو کی قربانیوں کے صدقے الله نے ہمیں مقدس مہینہ رمضان المبارک کے سب سے بابرکت دن شبِ قدر میں تحفے میں دینِ کے فروغ کیلئے کلمہ طیبہ کے نعرے کیساتھ ریاستِ پاکستان عطا کیا۔ ھم جس قدر شکر کریں کم ھے یہی وجہ ھے کہ اس دن قوم کا ہرفرد الله کے حضور سجدہ ریز ھوکر تجدیدِ عہد کرتا ھے کہ وہ پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے تن من دھن کی بازی لگاکر اس ملک کو دنیا میں امتیاز اور عزت و وقار کی بلندی پر پہنچائے گا۔۔۔۔ معزز قارئین!! ھر دور میں مسلم ریاست میں امیر سادقین کوپیک جیسے امراء و اشرفیہ ھوتے ہیں جو ریاست کو اپنی ذات کیلئے استعمال کرتے ھوئے شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور ریاست کے مخلص ایسے منافقوں غداروں کا محاسبہ کرکے انہیں کیفر و کردار تک پہنچادیتے ہیں۔ بیشک الله حق و سچ پر قائم رہنے والوں کیساتھ رہتا ھے اور حق و سچ کو دائمی کامیابی سے ہمکنار کرتا ھے۔ موجودہ دور میں ھمارا ملک کئی امیر سادقین کوپیک جیسے منافق غداروں کے چنگل میں پھنسا ھوا ھے جو دیمک کی طرح ریاست کو کھوکھلا کرنے میں کوئی دقیقہ نہیں چھوڑتے اب وقت کا تقاضہ ھے کہ امیر سادقین کوپیک جیسے امراء و اشرافیہ کا محاسبہ کرکے ملک کو مزید کھوکھلا ھونے سے بچایا جائے اس کیلئے آپ کا ایک ایک ووٹ بڑی اہمیت کا حامل ھے اور اپنے ووٹ کو طاقتور بنانے کیلئے عوام الیکشن کمیشن کو بآور کرائیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے آرٹیفیشل ایوینشن کا سہارا لیتے ھوئے سبک رفتار سو فیصد درستگی کیساتھ کمپیوٹر پروگرامنگ اور اپلیکیشن کے زریعے عوامی حقِ رائے دہی کو یقینی بنائیں یقین جانئے پاکستان بنا درست اور صحیح ووٹنگ کے کبھی بھی نہ ترقی کرسکتا ھے اور نہ ہی اپنے پیروں پر کھڑا ھوسکتا ھے یہ مت دیکھیں کہ کون سی حکومت کس کی حکومت اس ضرورتِ پاکستان کو پائے تکمیل تک پہنچا رھی ھے ھم یعنی پاکستانی قوم کو اس حکومت کا اس بابت ساتھ دینا ھے جو عوامی ووٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ھو۔۔ معزز قارئین!! الیکٹرونک ووٹنگ کی ضرورت و اجراء پر آج سے بارہ سال قبل کراچی کے روزنامہ مقدمہ میں مکمل آرٹیکل بمعہ طریقہ کار لکھا تھا جو اس وقت اسلام آباد قومی اسمبلی و سینیٹ صدر و وزیراعظم و آرمی چیف و سپریم کورٹ کے جسٹس صاحب کو بھی ارسال کیا تھا جس پر اس وقت ہلکی سی کھلبلی مچی تھی جو روزنامہ جنگ سے چند سطور پر خبر شائع کی تھی اس وقت صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف گیلانی تھے۔ میرے اس کالم کے بعد روزنامہ مقدمہ کے ٹی وی چینلز دھرتی ٹی وی نے اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا جس میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم پر کھل کر بات کی تھی جو یوٹیوب پر موجود ھے۔ انہی دنوں میں برطانیہ کا سٹلائٹ اردو چینل وینس ٹی وی نے بھی مدعو کیا تھا۔ اس وقت دوست احباب صحافی و میڈیا پرسن نے میرے اس پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ڈیزائن کردہ مسودہ کو خواب جانا لیکن میں شکریہ ادا کرتا ھوں موجودہ حکومت کا کہ انھوں نے میرے مسودہ ڈیزائن کی روح کو سمجھتے ھوئے عملی جامع پہنایا۔ میں ایک صحافی ھوں اور اپنے وطن عزیز اور قوم کیلئے سوچتا بھی ھوں اور فکر بھی رکھتا ھوں میں اپنے وطن سے تجدید در تجدید عہد کرتا رہتا ھوں اور اپنی زندگی کو وطن کیلئے نافع بناتا ھوں۔ مجھے معلوم ھے ہماری قوم بیدار ھے اور وہ اپنے محافظوں رکھوالوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ھے گوکہ مشکل وقت سے یہ قوم دوچار ھے انشاءالله جلد اچھا وقت ہم دیکھیں گے وہ وقت جس میں حق تلفیاں تلف ھوچکی ھوں۔ وہ وقت جس میں سفارش اقربہ پروری اور رشوت کا قلع قمع ھوچکا ھو۔ وہ وقت جس میں نا انصافی و ظلم و بربریت کا خاتمہ ھوچکا ھو۔
وہ وقت جس میں بیروزگاری اور ناخواندگی کا وجود مٹ چکا ھو۔ امید سے ھے دنیا اور امید سے ہی ہیں منزلیں۔ الله کا فرمان ھے کہ مجھ سے اچھا گمان اور اچھی امید رکھو الله مجھے اور میری قوم کو صراطا المستقیم پر قائم و دائم رکھے آئیے عہد کریں کہ ہر مشکل و مصائب کے باوجود اپنے اتحاد کو نہ توڑیں اپنے اندر حب الوطنی کو بسائے رکھیں اور دشمنانِ پاکستان کے ہر حملہ کو ناکام بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے جائیں۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد, پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You