مسلم ہینڈز کی جانب سے 500 سے زاہد مستحق خاندانوں میں عید قربان کا گوشت تقسیم کیا گیا

مسلم ہینڈز کی جانب سے 500 سے زاہد مستحق خاندانوں میں عید قربان کا گوشت تقسیم کیا گیا

سوہاوہ( مشرف کیانی ) ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم ہینڈز کی جانب سے بیس بڑے جانوروں کی قربانیاں کی گئی اور 500 سے زائد مستحق خاندانوں کو گوشت تقسیم کیا گیا مسلم ہینڈز کی. اس کاوش کو سراہنے کے لیے تحصيل انتظامیہ نے اور موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس کے افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے مستحقین افراد میں گوشت تقسیم کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے کہا کہ مسلم ہینڈز بہت پازیٹو کام کر رہی ہے اور اور انہوں نے جو آج بیس جانوروں کی قربانیاں کی ہیں اللّٰہ ان کی جزائے خیر کو قبول فرمائے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے مسلم ہینڈز کی تمام ایڈمنسٹریشن کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کی یہ کاوش کابل ستائش ہے. موٹر وے پولیس کے افسران نے اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے عہدیداران اور ممبران اور سوہاوہ ویلفیر سوسائٹی کے صدر اور عہدیداران نے قربانی پوائنٹ پر مستحقین میں گوشت تقسیم کیا اور موٹروے پولیس کے افسران افسران نے مسلم ہینڈز کے زونل منیجر اور ٹیم کے ساتھ جا کر ڈور ٹو ڈور گوشت تقسیم بھی کیا اس موقع پر بیٹ انچارج احتشام نے کہا کہ اس نیک کام کا حصہ بن کر ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے اور ہم سب خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ مسلم ہینڈز کے ساتھ مل کر ڈور ٹو ڈور جا کر عید قربان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کر رہے ہیں مسلم ہینڈز نے مستحقین کو گوشت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان سرکاری اداروں میں بھی گوشت تقسیم کیا جن کے ملازمین اور افسران کو عید الضحیٰ کی چھٹیاں نہیں تھی جن میں محکمہ پولیس، محکمہ ریلوے اور آئیسکو شامل ہیں زونل منیجر مرزا کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد میں ہم اور ہمارے جیسے اور اچھے کام کرنے والے لوگ اس معاشرے میں موجود ہیں جو اس طرح کے نیکی کے کام کرتے رہتے ہیں لیکن جو لوگ اپنی فیملیز کو چھوڑ کر ہماری جان و مال اور اس ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ہمیں انہیں بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہے اور مسلم ہینڈز کی اولین ترجیحات میں سوہاوہ ہمیشہ سے شامل رہا ہے اور ہمارے ادارے کا کوئی بھی فلاحی کام ہو تو سوہاوہ کو ضرور شامل کیا جاتا ہے. ملسم ہینڈز کے ان پازیٹو کاموں کو سیاسی و سماجی حلقوں نے خوب سراہا اور کہا کہ واقعی اس ادارے کے تمام کام ہی قابلِ ستائش ہیں.



