اہم خبریںکرائمز

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزمان ایک دو روز میں گرفتار کر لیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے ملزمان ایک دو روز میں گرفتار کر لئے جائیں گے، معاملے کی جیسے جیسے تحقیقات کر رہے ہیں، کڑیاں مل رہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی، عمران خان نے حکم دیا ہے کہ افغان سفیرکےکیس کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے افغان سفیرکی بیٹی کےاغواکیس کوبہت اچھالا، بھارت پاکستان کوبدنام کرنے کیلئےاپنےمیڈیاکواستعمال کرتاہے۔

اغوا واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی گھرسےپیدل نکلی، ٹیکسی سے کھڈامارکیٹ پہنچی۔ لڑکی ایف 6 سے گھر جا سکتی تھی لیکن ایف 9 جانےکوترجیح دی، اس کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کررہےہیں۔ واقعہ 16 جولائی کو ہوا، رپورٹ کل کیاگیا۔امید ہے ایک دو روزمیں ملزمان گرفتارہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطےمیں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی دنیامیں مقبولیت ہے، کل بذریعہ ہیلی کاپٹر 15 لوگ داسو گئے، داسومیں کام بند ہونے کی افواہیں پھیلائی گئیں، چین کےساتھ مل کر داسو واقعہ کی تحقیقات کررہےہیں، پاک سرزمین کوافغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، افغانستان سےبھی یہی توقع رکھتےہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You