شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری
3 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل کی زیر نگرانی عصمت محمود SI/SHO تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا۔
ملزمان:
1_فاروق احمد ولد محمد شریف
2_علی رضا ولد لیاقت حسین
3_ابرار حسین ولد رشید حسین سکنائے دینہ کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز، 5 عدد بھینسیں، 1 عدد گائے اور موٹر سائیکل 1 عدد بقسم ہنڈا 125 مالیتی 10 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے SHO تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



