
محکمہ زراعت(توسیع) سوہاوہ کی جانب سے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا گیا
سوہاوہ : محکمہ زراعت کے آفس میں کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شاہد بخاری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر محمود زیدی، کسان بورڈ ضلع جہلم کے صدر مسرت چوہدری اور سمیت کاشتکاروں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر محمود زیدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے اور ان کو تیزترین سبسیڈی دینے کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کیا ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے اس سے کاشتکار مستفید ہوں گے مزید ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر شاہد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ سے محکمہ زراعت اور کاشتکاروں کا رابطہ مزید مضبوط ہو جائے گا اور کسان کارڈ سے اگر کاشتکار کھاد وغیرہ خریدیں گے تو انہیں حکومت کی جانب سے سبسیڈی دی جائے گی اور آنے والے وقتوں میں کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے جس سے انہیں کاشتکاری میں آسانی ہو گی تقریب میں آنے والے کاشتکاروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ہم اپنے علاقے میں جتنے بھی کاشتکار ہیں انہیں بھی ممبر شپ لیکر دیں گے تاکہ وہ بھی حکومت کے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں.
سوہاوہ : (مشرف کیانی یاسر فہمید)



