اہم خبریںجہلم

جہلم : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے صاف ستھرے، سر سبز و شاداب اور خوبصورت

جہلم : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے صاف ستھرے، سر سبز و شاداب اور خوبصورت پنجاب کے تسلسل میں صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کا تیسرا ہفتہ گزشتہ روز سے شروع ہو چکاہے۔ جس کے دوران ضلع بھرکے تمام سرکاری دفاتر کی عمارات میں صفائی، احاطہ جات کی تزئین و آرائش اور ماحول دوست فضا کو ترویج دینے کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے اور ان سرگرمیوں کی احسن تکمیل یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران کومسلسل مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ تمام محکموں کے سربراہان خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تیسرے ہفتہ میں ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں سمیت میونسپل ادارے اپنی متعلقہ سرکاری عمارات و احاطہ جات کی مکمل صفائی، شہری علاقوں اور قصبوں میں معروف سڑکوں ، چوراہوں اور پبلک پارکس سمیت اہم مقامات پر بہترین صفائی اور خوبصورتی کے انتظامات مکمل کریں گے۔پروگرام کے تیسرے ہفتے کی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں۔ تمام سرکاری محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہےہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ میونسپل اداروں سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام کے بنیادی مقاصد کو پوری طرح ملحوظ رکھتے ہوئے متعلقہ دائرہ کار میں عمدہ معیار کی صفائی و خوبصورتی کے انتظامات مکمل کریں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You