اہم خبریںجہلم

جہلم : میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر

جہلم : میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ٹائیفائیڈ ویکسین 9ماہ سے 15سال تک کے عمر کے بچوں کو لگائی جائیگی، ہماری کوشش ہے کہ ہم مہم کو کامیاب بنائیں کیونکہ اس میں ہی ہمارے بچوں کی بہتری ہے، بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے دوران ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جائیگی جبکہ ٹیموں کی ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچانے کے لئے مفت حفاظتی ٹیکوں کی حکومتی مہم سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ وہ ٹائیفائیڈ سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکیں۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You