اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ میں 12 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حوالے سے ویکسینیشن کا آغاز 14 جون کو کر دیا جائے

سوہاوہ میں 12 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حوالے سے ویکسینیشن کا آغاز 14 جون کو کر دیا جائے گا،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عمیر خالد

تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے صدر شیخ علی رضا اور سینئر نائب صدر یاسر فہمید کے ہمراہ تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عمیر نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت 12 روزہ ٹائیفائیڈ یعنی بڑے بخار سے بچاؤ کے حوالے سے ویکسینیشن کا آغاز کر رہا ہے جو کہ 14 جون سے شروع ہوگی

جس میں 9 ماہ سے 12 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائئ جائے گی ان کا کہتا تھا کہ تحصیل بھر میں محکمہ صحت کی 4 ٹیمیں کام کریں گی ایک ٹیم ہسپتال میں ہو گی اور تین ٹیمیں فیلڈ میں کام کریں گی ساتھ ہی ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عمیر نے تمام والدین سے یہ اپیل کی ہے کہ آپ اپنے بچوں کے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں محکمہ ہیلتھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شیخ علی رضا اور یاسر فہمید نے کہا کہ عوام میں آگاہی اور ویکسین کی افادیت کے حوالے سے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You