اہم خبریںجہلم

جہلم ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں شریک متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے تا کہ ان منصوبوں سے عوام تا دیر مستفید ہو سکیں -متعلقہ محکمو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فنڈز کے ہر وقت استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی یقینی بنائیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You